خلیجی ممالک سے تلگو ریاستوں کے 7 لاکھ 50 ہزار تارکان وطن واپسی کے منتظر

   

حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 7 لاکھ 50 ہزار تارکان وطن لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سلطنت عمان ، قطر، بحرین، کویت اور عراق سے وطن واپس ہونے کے منتظر ہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر خلیجی ممالک سے روزآنہ تقریباً دو ہزار تارکان وطن راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچیں گے اور یہ سلسلہ دو تین ماہ تک جاری رہے گا۔ تلنگانہ کے 3 لاکھ 70 ہزار تارکان وطن میں اکثر کا تعلق حیدرآباد، کریم نگر اور نظام آباد سے بتایا گیا ہے۔