خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی

   

Ferty9 Clinic

دوبئی : خلیجی ممالک میں جمعہ کو عیدالاضحی منائی جائے گی ۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث اس سال عیدالاضحی کے ضمن میں عوام میں زیادہ جوش و خروش نہیں دیکھا جارہا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھاریٹی آف اسلامی افیر اینڈ انڈومنٹ نے قبل ازیں عید کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے تھے جس کے تحت نماز عید کیلئے مساجد کو جانے والوں کو ماسک لگانا ضروری ہے جبکہ انہیں اپنی جائے نماز بھی ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے میں تعاون کریں ۔ ہندوستان سمیت جنوبی ایشیاء میں عیدالاضحی ہفتہ کو ہوگی ۔