خلیجی ممالک میں صحت یاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

   

دبئی۔خلیجی ممالک میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی۔ بحرین نے وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بحرینی کابینہ نے ہفت روزہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ جولائی سے 3 ماہ تک تمام شہریوں کے مکانات کے بجلی و پانی کے بل حکومت ہی ادا کرے گی۔بحرینی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 736 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں۔24 گھنٹے کے دوران 7274 افراد کا کورونا ٹسٹ لیا گیا- 438 نئے مقامات رپورٹ ہوئے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 20517 تک پہنچ گئی ہے۔بحرینی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا کے 74 معاملات فعال ہیں۔ ان میں سے 41 انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔