8 اضلاع کیلئے ایک کروڑ روپئے کی اجرائی
حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے خلیجی ممالک میں فوت ہونے والے تلنگانہ ورکرس کے افراد خاندان کیلئے 8 اضلاع میں جملہ ایک کروڑ روپئے ایکس گریشیا کی منظوری دی ہے۔ پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی نوین متل نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ حکومت نے خلیجی ممالک میں فوت ہونے والے تلنگانہ ورکرس کے پسماندگان کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں درخواست فارم کی وصولی کے بعد مستحق درخواست گذاروں کیلئے ایکس گریشیا منظور کیا گیا۔ کاماریڈی میں 20 لاکھ، سرسلہ 25 لاکھ، حیدرآباد 5 لاکھ ، نلگنڈہ 5 لاکھ، نظام آباد 10 لاکھ ، رنگاریڈی 10 لاکھ ، جگتیال 15 لاکھ اور نرمل کیلئے 10 لاکھ روپئے کی منظوری دی گئی۔ متعلقہ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کا تعین کرتے ہوئے ایکس گریشیا کی رقم جاری کریں۔1