خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ہندوستانی ورکرس کی

   

تنخواہ آمدنی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ
نئی دہلی : وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے غیرمقیم ہندوستانیوں کی تنخواہ کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی پر انکم ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں انہیں کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ ٹی ایم سی کی ایم پی مہوا موئترا کے ٹوئیٹ پر وضاحت کرتے ہوئے وزیرفینانس نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر میں کام کرنے والے ہندوستانی ورکرس پر کوئی نیا یا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ فینانس ٹیکس 2021ء میں جو ترمیمات کی گئی ہیں اس پر وزیرفینانس نے وضاحت کی۔