خلیجی ممالک کی جیلوں میں 4060 ہندوستانی قید

   

حیدرآباد۔11فروری(سیاست نیوز) خلیجی ممالک کی جیلوں میں 4060 ہندوستانی قیدہیں اور ان میں سزاء یافتہ اور ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن کے مقدمات زیر دوراں ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید ہندستانیوں کو سفارتخانوں اور قونصل خانوں سے ممکنہ قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ جملہ 4060ہندستانی قیدی جو خلیجی ممالک کی جیلوں میں ہیں ان میں سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں قید ہیں جن کی تعداد 1663 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سعودی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 1363 ہے۔ تفصیلات میں کہا گیا کہ وزارت کے پاس موجود تفصیلات کے مطابق قطر کی جیلوں میں 466 ہندوستانی قید ہیں جو مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ کویت کی جیلوں میں 460 ‘ بحرین کی جیل میں 63ہندوستانی قید ہیں ۔ عمان کی جیل میں 45 ہندوستانی ہیں۔ قونصل خانوں سے قیدیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور ان کی رہائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ م