حیدرآباد: انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز نے مختلف کورسس کے لئے خلیجی ممالک میں برسر خدمت ہندوستانیوں کے بچوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ گلف کوٹہ کے تحت پوسٹ گریجوے ، ڈپلوما ان مینجمنٹ ، بینکنگ ، انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسز ، مارکیٹنگ انٹرنیشنل بزنس اور دیگر پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسس میں داخلہ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کوئی بھی گریجویٹ درخواست دے سکتا ہے اور طلبہ کو CAT, MAT اور GMAT میں زائد نشانات کے حصول پر دو لاکھ روپئے تک اسکالرشپ دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 93912129 اور 9154709139 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔