خلیجی ممالک کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی حکمت عملی

   

فوت ہونے پر 5 لاکھ روپئے کا معاوضہ، مسائل کا جائزہ لینے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی
حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے خلیجی ممالک کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ مزدوروں کے اموات سے ان کے بچوں کی تعلیم تک خصوصی پالیسیوں کو قطعیت دی ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکاما جاری کئے ہیں۔ حکومت نے بحرین، کویت، عراق، عمان ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک میں برسرکار تلنگانہ ورکرس کی فلاح و بہبود کیلئے ’گلف ورکرس‘ کے نام سے مختلف پروگراموں پر عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری محکمہ جات کو اس سلسلہ میں فوری مناسب کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ریاست سے خلیجی ممالک پہنچ کر انتقال کرجانے والے مزدوروں کے خاندان کئی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس پس منظر میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے قیام 7 ڈسمبر 2023ء کے بعد خلیجی ممالک میں فوت مزدوروں کے ارکان خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلیجی ممالک میں برسر کار مزدوروں کی فلاح و بہبود کا جائزہ لینے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی مزدوروں کو درپیش مسائل اور ریاست سے نقل مقامی پر توجہ دیتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے حکومت کو مشورے اور تجاویز پیش کریگی۔ حیدرآباد کے پرجابھون میں ’پرواسی پرجاوانی ‘ کے نام سے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائیگا تاکہ خلیجی ممالک میں خدمات انجام دینے والے مزدوروں کے ارکان خاندان کو شکایات اور درخواستیں جمع کرانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ خلیجی ممالک میں برسرکار مزدوروں کے بچوں کو سرکاری اقامتی اسکولس کے داخلوں میں ترجیح دی جائیگی ۔ 2