خلیج بنگال اور بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’مونتھا‘

   

Ferty9 Clinic

منگل تک شدت اختیار کرنے کا امکان، تلنگانہ سمیت مختلف ریاستوں میں چوکسی
نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) مشرقی وسطی بحیرۂ عرب اور جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر بننے والے گردابی طوفان کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ اگلے 48 گھنٹے میں طوفان ’مونتھا‘کے شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔ اگلے 24 گھنٹے میں اس کے جنوب مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور 28 اکتوبر تک شمال مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے ایک شدید سمندری طوفان میں مزید شدت اختیار کرنے کی توقع ہے ۔ اندازہ ہے کہ یہ نظام 28اکتوبر کی شام یا رات کو ساحلی آندھرا پردیش، خاص طور پر مچھلی پٹنم اور کاکیناڈا کے درمیان کے علاقے کو ایک شدید سمندری طوفان کے طور پر متاثر کرے گا۔ اس دوران تیز ہوائیں 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں خصوصی اور ریزرو دستے تعینات کیے گئے ہیں، جن میں کرناٹک، کیرالا، آندھرا پردیش، تلنگانہ، ٹاملناڈو،لکشدیپ اور منی کوئے جزائر کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی فوج نے تمام علاقوں میں آفت سے نمٹنے والی ٹیموں (ڈی آر سی) کو فعال کر دیا ہے ۔
جہاں اس طوفان کا شدید اثر پڑسکتا ہے ، تاکہ ریاستی انتظامیہ اور قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے ساتھ تال میل سے فوری تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے ۔