خلیج بنگال میں طوفان امپھان کے شدت اختیار کرنے کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں طوفان امپھان مزید شدت اختیار کرگیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ بلیٹین کے مطابق اس طوفان کا مرکز جنوبی خلیج بنگال سے 960 کیلو میٹر اڈیشہ کی پردیپ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں مزید شدت پیدا ہوگی ۔ اس کے زیراثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈومان اور نکوبار کے بیشتر مقامات پر ہلکی سی اوسط بارش ہوگی۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں این ڈی آر ایف کی 17 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ۔