کولکاتا: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جنوب مشرقی خلیج بنگال سے گردابی طوفان کا اندیشہ ہے۔ آنے والے کچھ دنوں میں اس کے راستہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ کچھ ریاستوں میں زوردار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہورہا ہے۔ اس درمیان امکان ظاہر کیا جا رہا ہیکہ آنے والے دنوں میں خلیج بنگال سے گردابی طوفان اٹھے گا جو تباہی مچا سکتا ہے۔
