خلیج بنگال میں طوفان کے اتوار تک گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کا ا مکان

   

نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں طوفان کے اتوار تک گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کا ا مکان ہے۔ اتوار تک گہرے دباؤ میں اور پیر کی صبح تک جنوب مغرب اور ملحقہ مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر گردابی طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔

اس کے بعد شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور منگل کی صبح تک شدید طوفان میں شدت اختیار کرنے کی توقع ہے ۔ شمال مغرب کی طرف رواں رہتے ہوئے ، منگل کی شام یا رات کو کاکیناڑہ کے قریب مچھلی پٹنم اور کالنگ پٹنم کے درمیان آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کی توقع ہے ۔ ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔