خلیج بنگال میں طوفان ’یاس‘ میں شدت

,

   

اڈیشہ اور بنگال میں طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں ۔ بحری جہازوں کی محفوظ مقامات کو منتقلی ۔ ماہی گیروں کو انتباہ

بھونیشور : خلیج بنگال کے اوپر بنا گہرادباؤ تیزہوکر گردابی طوفان ’یاس‘ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔مشرقی وسطی خلیج بنگال پرگزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران عملی طورسے مستحکم رہاگہرادباو گردابی طوفان ’یاس‘ میں تبدیل ہوگیا ہے اورپورٹ بلیئر کے تقریباً 600 کلومیٹرشمال۔شمال مغرب میں، پارادیپ (اڈیشہ) سے 540 کلومیٹر جنوب۔جنوب۔مشرق میں بالیشور (اڈیشہ) کے 650 کلومیٹر جنوب۔جنوب۔مشرق میں اوردیگھا (مغربی بنگال) کے 630 کلومیٹر جنوب۔جنوبی مشرق میں مرکوز ہے ۔اس کے شمال۔شمال۔مغرب کی جانب سے آہستہ آہستہ بڑھ کر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک سنگین گردابی طوفان میں اوربعد میں 24 گھنٹے کے دوران ایک بہت سنگین گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے ۔خلیج بنگال سے اُٹھنے والے گردابی طوفان یاس سے نمٹنے کے لئے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پرادیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہاکہ یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرادیپ بندرگاہ کے آس پاس نشیبی علاقوں سے دو ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی راحتی کیمپ میں منتقل کیا جارہا ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے راشن، تیار شدہ کھانا، پینے کا پانی، ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جارہا ہے ۔مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہازوں کو مناسب سکیورٹی کے ساتھ ڈیک میں ہی کھڑا کیا جارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ یہ شمال۔شمال مغرب کی جانب بڑھنا جاری رکھے گا، مزید تیز ہوگا اور26 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ اورمغربی بنگال کے ساحلوں کے پاس شمالی مغربی بنگال کی کھاڑی تک پہنچ جائے گا۔ اسی روز دوپہر کے آس پاس اس کے بہت خطرناک گردابی طوفان کی شکل میں پارادیپ اورساگر جزیروں کے درمیان شمالی اڈیشہ۔مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبورکرنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مشرقی خلیج بنگال سے متصل مغربی وسطی علاقے کے اوپر 70-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلنے کاامکان ہے جو بڑھ کر 80کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہیں۔گردابی طوفان’یاس‘ کے سبب 25 مئی کی شام سے 60-50 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے 70 کلومیٹر تک ہوائیں چلنے کااندازہ ہے ۔ اس کے علاوہ اگلے روز 26 مئی کے ابتدائی گھنٹوں میں 70-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے جس کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے ۔یہ 26 مئی کی صبح سے آہستہ آہستہ 100-90 سے بڑھ کر 110 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گا اوراس کے بعد ساحل کو چھوتے وقت اس کی رفتار 165-155 کلومیٹرفی گھنٹہ سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے ۔