خلیج بنگال میں ہواکے دبائو میں مزید کمی

,

   

بھوبنیشور۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ہوا کے دبائو میں کمی میں چہارشنبہ کو مزید شدت پیدا ہوگئی، جس کے طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے زیر اثر دور دور تک بارش ہوگی۔ اڈیشہ حکومت نے پہلے ہی 30 کے منجملہ 15 اضلاع میں چوکسی اختیار کرنے کی کلکٹرس کو ہدایت دی ہے۔ امکانی سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ ہوا کے شدید دبائو کا مرکز اڈیشہ کے پردیپ سے جنوب۔مشرق میں 810 کیلومیٹر اور مشرقی۔ وسطی کے علاوہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں واقع ہے۔