چنئی: خلیج بنگال پر قائم ہونے والا دباؤ کا علاقہ جمعرات کی صبح چنئی کے شمالی ساحل سے گزر گیا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر بننے والا دباؤ کا علاقہ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھا اور آج سویرے 4.30 بجے چنئی تک پہنچ گیا۔ پڈوچیری اور شمال میں نیلور کے درمیان شمالی تمل ناڈو۔جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل سے ہوکر گزر گیا۔ اس کے بعد، یہ کم دباؤ کا علاقہ کمزور ہو گیا۔اس کے بعد، یہ آج صبح 5.30 بجے جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور اس سے ملحقہ علاقوں پر مرتکز ہو گیا۔
سارن سے بھاری مقدار میں دیسی و غیر ملکی شراب برآمد
چھپرا: بہار کے سارن ضلع پولیس نے بھاری مقدار میں دیسی اور غیر ملکی شراب ضبط کرکے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش نے سون پور تھانے کی پولیس نے کشواہا چوک کے نزدیک محکمہ امتناعی پٹنہ کی مدد سے ایک ٹرک کو ضبط کیا۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے 104 کارٹن غیر ملکی شراب (کل مقدار تقریباً 898.56 لیٹر) برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران تھانہ علاقہ کے نول ٹولہ سبل پور گاؤں کے رہنے والے سکھی رائے اور پٹنہ کے دانا پور تھانہ علاقہ کے ناصری گنج بسکٹ فیکٹری موڑ محلہ کے رہنے والے پنٹو کمار کو گرفتار کیا گیا۔