خلیج عرب میں جہازرانی ہرصورت محفوظ بنائیں گے: فرانس

   

Ferty9 Clinic

پیرس : فرانسیسی فوج کے ترجمان کرنل فریڈرک باربری نے عرب ٹی وی کو دیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی فوج نے خلیج میں داعش کے خلاف جنگ کی کمان امریکا سے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانس اور دوسرے ممالک بھی خلیج میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ہماری افواج بیک وقت کئی محاذوں پر کام کریں گی۔ دوسری جانب امریکی طیارہ بردار جہاز آئزن ہاور نے خلیج اور بحر ہند کی طرف جاتے ہوئے نہر سوئز کو عبور کرلیا۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ آئزن ہاور نے بحیرہ روم سے داعش کے خلاف جنگی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔