واشنگٹن، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایران کے پاسداران انقلاب کو خلیج عمان میں جمعرات کو ہونے والے حملے کی زد میں آنے والے ایک ٹینکر کے پاس سے ایک بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جو حملے کے وقت نہیں پھٹا تھا۔ امریکی فوجی اہلکاروں نے جاپانی ٹینکر کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ، جس میں نہ پھٹنے والے بارودی سرنگ کو ہٹائے جانے سے پہلے دکھایا گیا ہے۔ بی بی سی نیوز کی رپورٹ میں جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ روز ہوئے حملے میں ناروے کے ایک ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
امریکہ نے خلیج عمان میں بارودی سرنگ کے حملے کے پیچھے ایران کے ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے ، جبکہ ایران نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔
