تہران۔ آبنائے ہرمز میں تعینات امریکی بحریہ کے جہاز نے متعدد ایرانی کشتیوں کی بظاہر جارحانہ نقل و حرکت روکنے کے لیے مشین گن سے وارننگ شاٹس فائر کیے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق پینٹاگون کے مطابق ایرانی فورسز پاسداران انقلاب سے وابستہ تیرہ ایرانی کشتیاں اس علاقے میں مشکوک نقل و حرکت میں ملوث تھیں اور امریکی بحری جہاز یو ایس ایس مونٹیری سے محض 137 میٹر کے فاصلے پر آ گئی تھیں۔ وارننگ شاٹ فائر کیے جانے کے بعد ایرانی کشتیاں واپس لوٹ گئیں۔ پینٹاگون کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے اس قسم کے مشکوک رویے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔
