خلیج میں مقیم شخص کو 6 لاکھ روپئے کا دھوکہ

   

کویتا کے نام پر نیوز چیانل شروع کرنے کا جھانسہ

کاماریڈی : ایم ایل سی کے کویتا کے نام سے نیوز چینل شروع کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے خلیج میں موجودہ ایک شخص کو دو ساتھیوں نے 6لاکھ روپئے تک کی رقم حاصل کرلی اور اس کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر متاثرہ شخص نے پولیس سے رجوع ہونے پر پولیس نے اس خصوص میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ٹائون سب انسپکٹر شیکھر رائو نے بتایا کہ ونود اور اس کا ساتھی مہیش گوڑ نے خلیج میں مقیم محمد ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا جس پر ونود اور محمد کے تعلقات تھے اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوز چینل کا اپنے آپ کو صحافی بتاتے ہوئے نیوز چینل شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور محمد وطن واپس ہونے کے بعد ونود نے اپنے ساتھی مہیش گوڑ سے مل کر محمد سے ملاقات کی اور بتایا کہ ایم ایل سی کے کویتا سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے مل کر نیوز چینل شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور محمد کو نیوز چینل کا چیرمین بنانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اس کیلئے دولاکھ روپئے کی سرمایہ کاری لگانے کی خواہش کی جس پر محمد نے ونود اور مہیش گوڑ پر بھروسہ کرتے ہوئے دو لاکھ روپئے دیا اور اس کے بعد ایک فرضی آئی کارڈ اور فرضی نیوز چینل کا لیٹر پیاڈ بناکر کویتا نیوز چینل چیرمین کی حیثیت سے محمد کو بنایا اور اسے آئی کارڈ ، دو واکی ٹاکی اور کویتا سے کسی بھی وقت بات کرسکتے ہیں اور ماہ ڈسمبر میں کویتا سے بات چیت کرانے کا بہانہ بتاتے ہوئے دو ڈبل بیڈ روم منظور کئے گئے اس کیلئے چار لاکھ روپئے وصول کرلئے گئے اور نیوز 9 کے نام سے ایک فرضی کارڈ تیار کرتے ہوئے مزید 50 ہزار روپئے حاصل کرلئے ونود اور مہیش گوڑ نے محمد کو گمراہ کرتے ہوئے کویتا کی جانب سے تہنیت کی شال پیش کی گئی اور ڈبل بیڈ روم کے تالے اور جابی کو حوالے کیا اور اس کے بعد سے چند دن تک ملاقات نہ کرنے پر ان دونوں پر شک پیدا ہوا ۔ فون کرنے پر ان دونوں کا فون پر کوئی جواب نہیں مل رہا تھا جس پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس سے درخواست گذاری کی ۔ سب انسپکٹر نے ان دونوں کے بارے میں تحقیق کرنے پر یہ لاپتہ تھے جس پر پولیس نے ان دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔