خلیج میں 11 اگست کو عیدالاضحی

,

   

ریاض۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 2 اگست بروز جمعہ کو یکم ذی الحجہ 1440 ھ ہوگا۔سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ۔ حج کا رکن اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذی الحجہ) کو ادا کیا جائے گا ۔ سعودی عرب کے ساتھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی اتوار 11 اگست کو عید منائی جائے گی۔ توقع ہے کہ برصغیر ہند میں ایک یا دو روز بعد عیدالاضحی ہوگی۔