نظام آباد :20؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے انسانی ہمدردی جتاتے ہوئے خلیج میں بیمار ایک مریض کے ساتھ انسانی ہمدردی دکھاتے ہوئے کے کویتا نے ایر پورٹ سے ایمبولنس کے ذریعہ عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل کے موضع پلی کنڈہ سے تعلق رکھنے والے رویندر خلیج کے عمان میں روزگار کے حصول کیلئے گیا ہوا تھا جہاں رویندر معاشی پریشانیوں کے سبب بیماری میں مبتلا ہوگیا اور اس کی حالت بگڑنے پر ساتھیو ں نے اسے واپس بھیجنے کا انتظام کیا اور اس کے گھروالو ں کو اطلاع دی اور عمان کے سفارت خانے کے عہدیداروں نے حیدرآباد کو ذریعہ طیارہ روانہ کیا اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کے گھر والوں نے سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو فون پر اطلاع دیتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا اور اس کے علاج کی درخواست کی تو سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ایر پورٹ سے سیدھا اسے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین نے دواخانہ میں ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کا علاج کروایا۔ رویندر کے افراد خاندان نے سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا اور بالکنڈہ کے رکن اسمبلی و ضلع کے وزیر مسٹر پرشانت ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔
