واشنگٹن ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہری ہوا بازی کے حکام نے عراق میں امریکی ٹھکانوں پر ایران کے حملہ کے بعد عراق، ایران اور خلیج میں فضائی راستوں کو استعمال نہ کرنے کی فلائیٹ آپریٹرس کو ہدایت دی ہے۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملہ میں ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایران نے اپنے جنرل کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایران کے کسی حملہ کا سامنا کرنے تیار ہیں اور انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے فیصلہ کو حق بجانب قراردیا ہے۔