کابل : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کی اور ملک میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ز لمے خلیل زاد قطر میں طالبان سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز کابل پہنچے، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اورقومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے افغان صدر کیساتھ امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
