خواتین اور بچوں پر گھریلو مظالم کیخلاف شکایت میں اضافہ

   

سائبر آباد میں 227 شکایت، بیشتر معاملات کی کونسلنگ کے ذریعہ یکسوئی
حیدرآباد: سائبر آباد پولیس کو خواتین اور بچوں کے خلاف گھریلو مظالم کے سلسلہ میں جون 2020 ء سے اب تک 227 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ویمن چلڈرنس سیفٹی ونگ کے تحت 6 علحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ شکایات کا جائزہ لیں۔ کمشنر وی سی سجنا کے مطابق ہر ٹیم میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ہیڈ کانسٹبل ، پولیس کانسٹبل اور خاتون پولیس آفیسر کو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے علاوہ پولیس اسٹیشنوں کو راست طورپر شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے پانچ مقدمات درج کئے جبکہ باقی شکایات کی باہمی طور پر یکسوئی کردی گئی اور ملزمین کو کونسلنگ کے ذریعہ تشدد سے باز رہنے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔ بعض شکایات کو بھروسہ سنٹرس اور پولیس اسٹیشنوں سے رجوع کیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ گھریلو تشدد کا شکار خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے 6 علحدہ ٹیلیفون نمبرس دیئے گئے ہیں۔ ڈائیل 100 ٹیموں کے تحت میاں پور ، راجندر نگر ، جگت گیر گٹہ ، نارسنگی ، جیڈی میٹلہ اور میلاردیو پلی میں علحدہ نمبرات جاری کئے گئے ۔