خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے والے کارکنان کی یوم آزادی تقریبات میں شرکت

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت برائے بہبود خواتین و اطفال نے خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 161 ریجنل افسروں کو یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے ۔ وزارت نے یہاں بتایا کہ بہبود خواتین و اطفال کی وزارت کی مختلف اسکیموں کو نافذ کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 161 فیلڈ افسروں کو ان کی شریک حیات کے ساتھ 15 اگست کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی کے مشہور لال قلعہ مدعو کیا گیا ہے ۔ آنگن واڑی، سخی ون اسٹاپ سنٹر، سنکلپ: ویمن ایمپاورمنٹ سینٹر، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹس سے منتخب خواتین کارکنوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا ہے کہ ان کارکنوں نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور ضروری خدمات کی آخری منزل تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔