خواتین اور لڑکیوں کو مارشل آرٹس سیکھنے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

شی ٹیم کے زیر اہتمام ویمنس ڈے تقریب سے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد پولیس کی شی ٹیم کی جانب سے کل شہر میں ویمنس ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوندرا راجن نے کہا کہ سماج میں رہنے والی خواتین کو جرات مند ہونا چاہئے اور خواتین و لڑکیوں پر زور دیا کہ مارشل آرٹس اور خود کا دفاع کرنے کی تکنیکس سیکھیں ۔ اس دوران حیدرآباد پولیس نے کہا کہ وہ سماج میں خواتین کی بہتر انداز میں خدمت کے لیے سخت کام کررہے ہیں ۔ کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس انجنی کمار نے کہا کہ ’ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حیدرآباد سٹی پولیس خواتین کی بہتر انداز میں خدمت کے لیے سخت محنت کررہی ہے اور حیدرآباد سٹی پولیس کی اہم ترجیح خواتین کی سیفٹی اور سیکوریٹی ہے ‘ ۔۔