خواتین تحفظات بل کو بی آر ایس کی تائید: ڈاکٹر کیشو راؤ

   

حیدرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست نیوز) بھارت راشٹرا سمیتی پارلیمانی پارٹی قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے کہا کہ خواتین تحفظات بل کی بی آر ایس مکمل تائید کرتی ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیشو راؤ نے کہا کہ بل کیساتھ بی سی طبقہ کی خواتین کو تحفظات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جانا چاہیئے۔ کیشو راؤ نے کہا کہ 2010 میں یہی مسئلہ پیش آیا تھا۔ بعض پارٹیوں نے بی سی طبقات کو تحفظات کی مخالفت کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ بی آر ایس میں بی سی طبقات کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ خواتین تحفظات بل کیلئے رکن کونسل کویتا نے جدوجہد کی تھی ۔ انتخابات میں بی سی طبقات کو ٹکٹ الاٹمنٹ کے مسئلہ پر تمام پارٹیوں کا رویہ یکساں ہے۔ اس سلسلہ میں بی سی طبقات کو جدوجہد کرنی ہوگی۔