نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین سے مالیات اور عالمی منڈیوں اور سپلائی چین تک رسائی حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب خواتین خوشحال ہوتی ہیں، دنیا خوشحال ہوتی ہے ۔گجرات کے گاندھی نگر میں ‘خواتین کو بااختیار بنانے پر G-20 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک برابری کا پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین رول ماڈل بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے جو عالمی ویلیو چینز اور سستی مالیات تک ان کی رسائی کو روکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی دیکھ بھال اور گھریلو کام کے بوجھ کو ایک ہی وقت میں صحیح طور پر سمجھا جانا چاہئے ۔