خواتین ریزرویشن بل منظور ہوا تو وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد، بولے: جمہوری سفر میں ایک فیصلہ کن لمحہ

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل کے پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ یہ ہمارے ملک کے جمہوری سفر میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو مبارک ہو۔ میں ان سبھی راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ناری شکتی وندن ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ اس طرح کی متفقہ حمایت واقعی خوشی دینے والی ہے۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ پارلیمنٹ میں ناری شکتی وندن ایکٹ کے پاس ہونے کے ساتھ ہی ہم ہندوستان کی خواتین کے لئے مضبوط نمائندگی اور بااختیار بنانے کے دور کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک قانون نہیں ہے۔ یہ ان بے شمار خواتین کو خراج تحسین ہے، جنہوں نے ہمارے ملک کی تعمیر کی ہے۔