نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دیدی جو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد تحفظات دینے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے مذکورہ بل کو منظوری دیدی ہے جو اب دستور کی 106 ویں ترمیم کے طور پر جانا جائے گا۔ اس بل کا نفاذ مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری گزٹ کے مطابق مقرر کردہ تاریخ پر کیا جائے گا۔
