خواتین سے 6 بچے پیدا کرنے صدر ونیزویلا کی اپیل

,

   

٭ صدر ونیزویلا نیکولس مدورو نے کہا ہے کہ ہر عورت کو ملک کی خاطر 6 بچے پیدا کرنے چاہئیں۔ وہ خواتین کی نگہداشت صحت کے قومی پروگرام سے مخاطب تھے، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہر خاتون کو کو 6 بچے ہونے چاہئیں۔ یہ ملک کے لئے اچھا ہوگا۔ یونیسف کا بیان ہے کہ 2013 ء اور 2018 ء کے درمیان ونیزویلا کے 13 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہوئے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر جنوبی امریکہ کے ملک کو بچوں کی صحت اور اُن کے لئے معقول غذا کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔