خواتین متحد ہوکر اپنے مسائل خود حل کرنے کی کوشش کریں

   

Ferty9 Clinic

عالمی یوم خواتین پر منصف مجسٹریٹ کو تہنیت : ڈی ایس پی
یلاریڈی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین کو مردوں کے مساوی تمام شعبوں میں ترقی دینے یلاریڈی ڈی ایس پی سرینواسلو نے مشورہ دیا۔ انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مقامی عدالت میں منصف مجسٹریٹ پریکا کو محکمہ پولیس کی جانب سے تہنیت پیش کرکے مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے خواتین کو تمام شعبوں میں ترقی حاصل کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مرد حضرات سے مقابلہ کرکے تمام عہدوں پر خواتین کا آگے رہنا باعث فخر سے کم نہیں ہے۔ خواتین متحد رہیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاح دی۔ منصف مجسٹریٹ پریکا نے اس موقع پر کہا کہ خواتین بھی مردوں کے مساوی روزگار حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر رویندر نائک، سب انسپکٹر مہیش اور عدالت میں خدمات انجام دے رہے خواتین حضرات موجود تھے۔