حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے خواتین کے لیے مخصوص پہلے ایم ایس لیٹریسی لیاب کا افتتاح ایم ایل اے نامپلی جعفر حسین معراج نے انجام دیا ۔ ایم ایس لیٹریسی لیاب کے ذریعہ حیدرآباد کے پسماندہ علاقہ جھرہ کے محلہ صابر نگر کی خواتین کو خواندہ بنانے کا کام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایم ایس کے چیرمین محمد لطیف خان نے لیٹریسی لیاب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم بالغان برائے خواتین پر توجہ دی جائے گی اس کے لیے ایک اسپیشل پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جعفر حسین معراج نے ایم ایس لیٹریسی لیاب کے طریقہ کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو فائدہ ہوگا اور وہ اسی طریقہ اور نصاب کو اپناتے ہوئے اپنے حلقہ نامپلی میں مراکز قائم کریں گے ۔ ایم ایس لیٹریسی لیاب مسجد غلام رسول خاں صابر نگر سے متصلہ مدرسہ زیب النساء کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔ایم ایس لیٹریسی لیاب کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے بھی شرکت کی ۔۔