کاغذ نگر 16 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر کے جی آئی او گرلز اسلامک آرگنائزیشن یونٹ صدر فاقیہ فاطمہ اور ڈسٹرکٹ ارگنائزر ندا افتخار ہاشمی یونٹ کی زیر نگرانی یکم نومبر تا 10 نومبر جی ائی او کی جانب سے نکاح کو آسان بنانے سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی گئی۔ 16 نومبر کے روز مہم کے اختتامی دن کاغذ نگر کے سنتوش فنکشن ہال میں گرلز اسلامک ارگنائزیشن کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں میں خود اعتمادی اور خود روزگار کے علاوہ جہیز کی لعنت اور نکاح کو اسان بنانے سے متعلق شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے لڑکیوں کی جانب سے اسٹالز کا اہتمام کیا گیا. تاکہ لڑکیاں گھر بیٹھے بھی روزگار سے منسلک ہو سکے۔ اس موقع پر جی ائی او کی جانب سے مختلف اقسام کے اسٹال لگائے گئے۔ اس موقع پر گرلز اسلامک ارگنائزیشن ڈسٹرکٹ ارگنائزر ندا افتخار ہاشمی اور کاغذ نگر یونٹ صدر فاقیہ فاطمہ نے مقامی اردو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے گرلز اسلامک ارگنائزیشن کی جانب سے نکاح کو اسان بنانے سے متعلق مہم کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ کاغذ نگر میں گرلز اسلامک ارگنائزیشن کی جانب سے لڑکیوں کی زیر نگرانی میں اسٹالز کو لگائے جانے پر مقامی عوام اور خواتین کی جانب سے گرلز اسلامک ارگنائزیشن کہ ذمہ داروں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اسٹال کا جائزہ اور خریدی کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی۔