سنگاریڈی میں بھروسہ سنٹر کی خدمات کو مزید موثر بنایا جائے گا ، ضلع ایس پی کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 27۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی بھروسہ سینٹر کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ضلعی حکام کا متاثرین کو فوری امداد کیلئے محکمہ جات کے درمیان مضبوط رابطہ ضروری ہے ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس سنگاریڈی ضلع میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور پوکسو مقدمات کے متاثرین کو بھروسہ سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو مزید موثر بنانے اور سرکاری محکموں کے درمیان بہتر رابطہ بڑھانے کے مقصد سے ضلع پولیس کی جانب سے مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف ضلع ایس پی پریتوش پنکج نے کیا ایس پی نے کہا کہ تمام محکمے آپسی تعاون کے ساتھ کام کریں تو خواتین اور بچوں کو فوری تحفظ اور مدد فراہم کرنا ممکن ہوتا ہے۔ایس پی نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں آن لائن گیمز، بیٹنگ اور ناواقف افراد سے رابطے جیسے رجحانات خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، جو پوکسو اور زیادتی جیسے جرائم کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا خواتین اور بچوں کی حفاظت کیلئے تمام محکموں کا ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی سوجنیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانی میں پیدا ہونے والی غلط دلچسپیاں اور ان کے نتائج سے متعلقہ شعور بیدار کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں تمام محکموں کو مل کر آگاہی پروگرام منعقد کرنے چاہئیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پوکسو اور زیادتی کے متاثرین کو بروقت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اجلاس میں بھروسہ نوڈل آفیسر ایڈیشنل ایس پی رگونندھن راؤ، ڈی ایم اینڈ ایچ او وسنت راؤ، بھروسہ پروگرام منیجر رینجی جوزف، بھروسہ ڈی ایس پی سری دھر، ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز ستیا، سائدہ، وینکٹ ریڈی، پربھاکر، سی ڈبلیو سی کرشنا مورتی، سی ڈی پی او رتنم، تعلیم محکمہ اے او ونکٹیشم، بھروسہ کوآرڈینیٹر دیولکشمی، دیگر ضلعی محکموں کے عہدیداران اور پولیس عملہ موجود تھا۔
