خواتین کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کمیٹی صدر کے لیے وحید احمد کا انتخاب

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : خواتین کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کمیٹی صدر کی حیثیت سے جناب وحید احمد ایڈوکیٹ رکن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس کی استقبالیہ کمیٹی میں وحید احمد کے سابقہ دو بار کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ کل ہند خواتین کانفرنس جو 8 اور 9 فروری کو عیدگاہ میرعالم میں بڑے پیمانے پر منعقد ہوگی ۔۔

تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے معاون صدر سردار گرمکھ سنگھ کے مطابق اسوسی ایشن کا اجلاس 11 جنوری کو 11 بجے دن اسوسی ایشن کے مرکزی دفتر تلنگانہ پنشنرس بھون بیچلرس بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوگا ۔ صدر اسوسی ایشن جناب غلام محمد صدارت کرینگے ۔ ۔