حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) پٹرول ۔ ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا سفر حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں دیکھنے کو ملا ہے۔ ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے انتخابی مہم کے دوران مرد اور خواتین رائے دہندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ووٹ دینے سے پکوان گیس اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر غور اور پھر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر الکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبائیں۔