نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لوگوں پر زور دیا کہ وہ یہ عہد لیں کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے خواتین کے وقار کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو (خواتین کو) نیچا دکھانے کے لیے تقریر اور طرز عمل میں تحریف کی گئی ہے۔ ملک کے 76 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں، انہوں نے کہا کہ خواتین کا احترام ہندوستان کی ترقی کے لیے ایک اہم ستون ہے اور ‘ناری شکتی’ کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کے اس ریمارک پر اپوزیشن جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے خواتین کے لیے زمین پر مختلف پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے حکومت پر سوالات اٹھائے۔