خواتین کا بجٹ بڑھ کر 4.49لاکھ کروڑ روپئے

   

نئی دہلی : خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ مالی سال 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لیے 4.49 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال 2024-25 میں مختص 3.27 لاکھ کروڑ سے 37.25 فیصد زیادہ ہے ۔وزارت کے مطابق مالی سال 2025-26 کے مجموعی مرکزی بجٹ میں صنفی بجٹ مختص مالی سال 2024-25 میں 6.8 فیصد سے مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 8.86 فیصد ہو گیا ہے ۔وزارت نے کہا کہ اس سال کل ملاکر 49 وزارتوں اور محکموں اور پانچ مرکزی زیر انتظام علاقوں نے مختص کرنے کی اطلاع دی ہے ۔