خواتین کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ میں عالمی یوم خواتین ضلع ایس پی ایم چیتنا کی مخاطبت

نارائن پیٹ : خواتین معاشرتی ، معاشی سیاسی اور کئی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے سماج میں اپنی شناخت بنارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر ایم چیتنا آئی پی ایس نے نارائن پیٹ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹرس ، خاتون پولیس اہل کاروں کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اہتمام کردہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طرز پر شرکت کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے قبل ازیں عالمی یوم خواتین کی پولیس ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کیک کاٹ کر جشن میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خواتین کو احساس کمتری سے بالاتر ہوکر نڈر ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کووڈ 19 کے دوران خاتون ملازمین کی ملازمت کی گراں بار ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے ان خاتون پولیس عہدیدارو ں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ بلکہ ان سے زیادہ دلیری کے ساتھ اپنی ملازمت کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو مردوں کے مساوی مواقع اور آزادی مہیا کی جائے تو خواتین مردوں کے ساتھ برابری پر تمام شعبوں میں سبقت لے جاسکتی ہیں ۔ عورت نصف انسانیت ہے ۔ ان کی تحفظ اور ارتقاء کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیئے ۔ تعلیم اور سیاست کے شعبو ں میں لڑکیاں سبقت لے جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ضلع پولیس افسر نارائن پیٹ محکمہ پولیس میں خواتین کے تحفظ اور ترقی کیلئے ہمیشہ آگے رہوں گی ۔ عورتوں کو ملازمت کے علاوہ اپنے بال بچوں اور گھر کی ذمہ داریوں کو نبھانے بڑھنا ہے ، وہ ایک مرد کے بس کی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے خواتین کی عزت کرنے اور ان کو احترام کے ساتھ پیش آنے کی مردوں کو تلقین کی ۔۰