ہنمکنڈہ میںمسلم ویلفیئرسوسائٹی کے اسکلزڈیولپمنٹ سنٹرکا افتتاح ۔رکن اسمبلی کا خطاب
ورنگل 11؍ ستمبر۔(سیاست ڈسٹرک نیوز) مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام اسکلز ڈویلپمنٹ کم کمیونٹی سنٹر کا بمقام آئیڈیل گرلز ہاسٹل عیدگاہ ہنمکنڈہ میں جناب محمد سراج احمد کی صدارت میں افتتاح انجام دیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ سمیع اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ریاستی وزیراعلٰی ریونت ریڈی صاحب سے ملاقات کرتے ہوے سی ڈی ایف فنڈز کے تحت 20 لاکھ روپیے مسلم ویلفیئر سوسائٹی کو منظور کرانے کی کوشش کریںگے اور دیگر وسائل کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد سراج احمد نے اپنے خطاب میں کہا کے مسلم ویلفیر سوسایٹی ورنگل گزشتہ 36 سالوں سے مسلسل قوم و ملت کی خدمت کو اولین ترجیح دیتا آرہا ہے بیواؤں کی معاشی مدد کیلے ماہانہ پنشن دیا جاتا ہے غریب مستحق مسلم لڑ کیوں کی شادیوں مین مالی مدد کی جاتی حکومت کی جانب سے جاری فلاہی اسکیمات سے استفادہ کرنے کیلئے رہنمائی ہلپ لائن سنٹر کا قیام ائڈیل موٹر ڈراوینگ اسکول کا قیام رمضان راشن کٹس کی تقسیم اور خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ اس موقع پر متحدہ ضلع ورنگل کے 55 سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات کیلئے ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کے کاپیاں تقسیم کیے گئے۔ جنرل سکریٹری محمد عبدالکلیم نے مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے واقف کرایا۔ جناب محمد خیر الناصرین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس تقریب میں لائبریری چیرمین عزیز خان, سابقہ کارپوریٹر محمد ابوبکر اور ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر ہنمکنڈہ کے اے غوث حیدر, شانتی سنگم کے صدر جناب ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کے علاوہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے ضمہ داران سید عبدالماجد, محمد سلیم احمد, محمد خواجہ عبدالرحیم لئیق, مرزا چشتی حسن, عبدالجلیل خان, محمد صفدر بابا, کرم علی خان, خوجہ معین الدین اختر, محمد اعجاز احمد, مرزا فتح اللہ بیگ ریاض, خواجہ اسلم محی الدین, سید افتخار الدین, سید علیم زاہد, اکبر ضیاء کے علاوہ اور دیگر موجود تھے۔