حیدرآباد: آن لائین دھوکہ کے ایک معاملہ میں سائبر کرائم پولیس نے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد ہاشم عرف پپو متوطن بریلی اترپردیش غیر شادی شدہ ، مطلقہ خواتین سے آن لائین رابطہ قائم کرتے ہوئے خود کو برطانیہ میں ملازمت کرنے کا دعویٰ کیا کرتے تھے اور متاثرہ خواتین کے موبائیل نمبرات حاصل کرنے کے بعد ان سے چیاٹنگ کیا کرتے تھے ۔ کچھ دنوں بعد محکمہ کسٹمس، جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس عہدیداروں کا نام لیتے ہوئے فون کیا کرتے تھے اور برطانیہ سے بھاری تحفہ ان کے لئے موجود ہونے اور اس کیلئے ٹیکس ادا کرنے کی بات کیا کرتے تھے ۔ جیسے ہی خواتین ان کے بینک کھاتوں میں نقد رقومات منتقل کرتے ہی وہ اچانک اپنا موبائیل فون بند کر کے غائب ہوجاتے تھے۔