خواتین کو این ڈی اے امتحان میں شرکت کی اجازت

   

نئی دہلی : صنفی مساوات کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج اہل خواتین کو /5 ستمبر کو مقررہ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی (این ڈی اے) کے امتحان میں شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔ عدالت نے یونین پبلک سرویس کمیشن کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ تازہ حکم نامہ کے پیش نظر مناسب نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اس کی مناسب تشہیر بھی کریں ۔ تاہم جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ہری شیش رائے کی بنچ نے کشن کالرا کی عرضی پر کہا کہ امتحان کا نتیجہ درخواست کے حتمی فیصلہ سے مشروط ہوگا ۔