حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : (سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کی ریاستی خواتین کمیشن کی چیرپرسن رائے پتی شیلجہ نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مراعات کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے صنعتکار بنیں ۔ کاکیناڈا کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت شکتی ایپ ، شکتی ٹیموں ، خواتین کے پولیس اسٹیشنوں اور دیگر اقدامات کے ذریعہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کررہی ہے ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشرے میں مسلسل حملوں اور ہراساں کئے جانے کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ڈی ایس لڑکیوں میں گڈٹچ اور بیڈ ٹچ پوکسو ایکٹ اور دیگر مسائل کے بارے میں بیداری پروگرام چلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھا پٹنم خواتین کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے اور ریاستی حکومت کا مقصد ہر شہر اور گاؤں کو خواتین اور لڑکیوں کے لیے یکساں طور پر محفوظ بنانا ہے ۔ چیرپرسن نے حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی استری شکتی اسکیم کی ستائش کی جو خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔۔ ش