خواتین کو خود مکتفی بنانے کی کوشش

   

ونپرتی میں سلائی مشین کی تقسیم، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی 22 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے بے شمار اسکیمات لاتے ہوئے خود مکتفی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کیا۔ آج ونپرتی کے ایم ایل اے کیمپ آفس میں اقلیتی خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ سلائی مشین کے ذریعہ بہت سی خواتین اپنے اندر کمال پیدا کررہی ہیں۔ اپنے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ ٹیلرنگ شعبہ کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اس لئے خواتین کو چاہئے کہ وہ اس شعبہ میں مہارت حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔ اس موقع پر 270 اقلیتی خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین گٹو یادو، وائی سریدھر، لکشمی نارائنا، عارف پاشاہ، محمد عبدالرحیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔