خواتین کو دئیے جانے والے قرض پر شرح سود میں کمی کرنے کا مشورہ

   

ریاستی سطح کے بینکرس کمیٹی اجلاس سے وزیر فینانس ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے بینکرس سے کہا کہ خواتین کو دئیے جانے والے قرضہ جات پر شرح سود میں موجودہ 14 فیصد سے کمی کریں ۔ کل یہاں ریاستی سطح کے بینکرس کمیٹی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر فینانس نے بینکرس کو بتایا کہ ویمنس سیلف ہیلپ گروپس ان کے قرضہ جات کی بروقت ادائیگی کریں گے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ مسٹر ہریش راؤ نے حال میں نئی دہلی میں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے اس طرح کی درخواست کی ۔ اس دوران ہریش راؤ نے بینکرس کو ہدایت دی کہ سوشیل سیکوریٹی پنشنس کے استفادہ نہ کئے گئے رقومات کو ریفنڈ کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ’ متعلقہ ولیج پنچایتس کو فوت ہوجانے والے آسرا پنشن استفادہ کنندگان سے متعلق معلومات داخل کرنا ہوگا اور بینکرس کو تصدیق کرنی ہوگی اور متوفی اشخاص کے بینک اکاونٹ میں استعمال نہ ہونے والی رقومات کو جنوری تک واپس کرنا ہوگا ۔ وزیر فینانس نے بینکرس سے یہ بھی کہا کہ رعیتو بندھو کی استعمال نہ ہونے والی رقومات کو بھی حوالہ کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ زرعی قرص معافی کی عدم استعمال شدہ رقومات بھی حکومت کی دی جانی چاہئے ۔۔