خواتین کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات

   

شاد نگر میں ٹیلرنگ، بیوٹیشن کے سرٹیفکیٹس کی تقسیم، رکن اسمبلی ویرلا شنکر کا خطاب
شادنگر۔ 28 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے ایم پی ڈی او افس میٹنگ ہال میں منعقدہ ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کورسز میں تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکٹ کی تقسیم تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت خواتین کو ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار سے مربوط کرنے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔ اور خواتین کو ہنر مند تربیت فراہم کرتے ہوئے ان کی معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے تلنگانہ کی کانگریس حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ چلوکور مہیلا پرگنم نے عالیہ سلطانہ بیگم کی سرپرستی میں شادنگر کی خواتین کے لیے ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کورسز میں گزشتہ تین ماہ سے تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا اور آج تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر کے ہاتھوں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے مزید کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ خواتین خود روزگار کے شعبہ میں مواقع تلاش کر رہی ہیں اور معاشی ترقی حاصل کرنے کے لیے ایسے عظیم مواقع کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ تب ہی سدھرے گا جب خواتین معاشی طور پر مزید مضبوط ہوں گے۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے محترمہ عالیہ سلطانہ کی جانب سے خواتین کے لیے روزگار سے مربوط کرنے والے کورسز کی تربیت فراہم کرنے پر بھرپور ستائش کی۔ خواتین کو روزگار سے جوڑنے والے مختلف کورسز کی تربیتی کورسز کے انعقاد کے لیے حکومت کافی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے ذریعہ درکار سہولیات فراہم کرنے کا طریقہ دیا۔ اس طرح کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ ویمن کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمین شوبھارانی، شادنگر کے ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر، ٹی جی ڈبلیو سی ڈی سی منیجر وجئے شری، چلوکورو مینیجر شیلا کماری، عالیہ سلطانہ، ایڈوکیٹ صبیحہ سلطانہ, وشالہ شروانی۔ محمد علی خان بابر۔ بلراج گوڑ اور دیگر پروگرام میں موجود تھے۔