ضلع نظام آباد میں 43 فیصد خواتین سنگموں کو قرض فراہمی : ڈی پی ایم رمیش بابو
یلاریڈی :۔ ضلع نظام آباد کی خواتین گروپ سنگموں کے ارکان کو 242.67 کروڑ روپئے بینکوں سے منسلک قرضہ جات دیئے جاچکے ہیں ۔ ڈی پی ایم سریش بابو نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ ، آئی کے پی آفس میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے خواتین کو خواتین بینکوں سے حاصل کررہے قرضہ جات سے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے روزگار میں ترقی کرنے اور خود مختار بننے کا مشورہ دیا ۔ اب تک مقررہ نشانہ میں 43% فیصد قرضہ جات دینے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور خاندان کو سہارا بننے میں معاون رول ادا کرنا ہی اہم مقصد ہے ۔ شوہر کے ساتھ بیوی بھی خاندان کی کفالت میں مددگار رہے ۔ سال 2021 – 22ء سے متعلق ضَع خواتین گوپ سنگموں کو 556.26 کروڑ روپئے بینک سے قرض دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جس میں اب تک 242.67 کروڑ روپئے جاری کرتے ہوئے 43% فیصد نشانہ پورا کر لیا گیا ہے ۔ اسی طرح ہر موضع میں گروپ سنگموں سے تین خواتین کا انتخاب کر کے انہیں روزگار سے لگانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں 724 گروپوں میں 2187 افراد ارکان کو بینک سے قرض دلایا گیا جو قرض سے کھانے کے پلیٹ کی تیاری کرتی ، کرانہ ، ٹیلرنگ جیسے روزگار سے لگایا گیا ۔ ایک خاتون کو 50 ہزار روپئے تا تین لاکھ روپئے تک کا قرض دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر فینانس ڈی پی ایم ، گیانو ، ریلائنس فاؤنڈیشن پراجکٹ مینجر لکشمن ، اے پی ایم جگدیش اور خواتین سنگموں کے ارکان کثرت سے موجود تھے ۔
