خواتین کو زیادہ عہدوں پر شہری حکام کو جرمانہ

   

پیرس : فرانس کی پبلک سرویس منسٹری نے پیرس سٹی کے حکام کو اس وجہ سے 90 ہزار یورو ( زائد از 80 لاکھ روپئے ) کا جرمانہ عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2018ء میں اعلیٰ عہدوں پر زیادہ خواتین کو مقرر کیا ۔ سٹی ہال میں اعلیٰ عہدوں کیلئے 11 خواتین اور 5 مردوں کا تقرر کرتے ہوئے جنسی توازن برقرار رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیرس کی میئر نے کہا کہ یہ جرمانہ کھلے طور پر زیادتی ، غیرمنصفانہ ، غیرذمہ دارانہ اور خطرناک رجحان کا پیش خیمہ ہے۔