حیدرآباد 2 اکتوبر ( یو این آئی ) خواتین کو صنعت کار بنانے اے پی حکومت منصوبے تیار کر رہی ہے ۔ ہر خاندان میں ایک خاتون کو کاروباری بنانے کا مقصد ہے ۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین کی نشاندہی کرکے انہیں درکار تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔ نئی صنعت قائم کرنے یا پہلے سے موجود صنعت کو وسعت دینے مالی مدد دی جا رہی ہے ۔ سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل خواتین کو صنعت کاربنانے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکرا قرضوں کے ساتھ مرکزی حکومت کی اسکیمیں جیسے پی ایم ایف ایم ای اور پی ایم ای جی پی کے تحت قرض دے کر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ ریاستی حکومت، پرائم منسٹر مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت چھوٹی اور مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کر رہی ہے ۔ اس اسکیم کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتیں بالترتیب 60 اور 40 فیصد حصہ فراہم کر رہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 35 فیصد سبسیڈی (زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک) پر قرض دیا جاتا ہے ۔مغربی گوداوری ضلع میں پی ایم ای جی پی اور پی ایم ایف ایم ای اسکیموں کے تحت دس خواتین صنعت کاروں نے قرض لے کر اپنے ساتھ دوسری خواتین کو بھی روزگار فراہم کیا ہے ۔